Live Updates

میانوالی میں عمران خان کی آبائی رہائش گاہ کو نواز شریف کی تصاویر سے سجا دیا گیا

تحریک انصاف کے سربراہ کی آبائی رہائش گاہ ان دنوں ان کے کزن اور ن لیگ کے رہنما انعام اللہ نیازی کے قبضے میں ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جون 2018 21:00

میانوالی میں عمران خان کی آبائی رہائش گاہ کو نواز شریف کی تصاویر سے ..
میانوالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جون 2018ء) میانوالی میں عمران خان کی آبائی رہائش گاہ کو نواز شریف کی تصاویر سے سجا دیا گیا، تحریک انصاف کے سربراہ کی آبائی رہائش گاہ ان دنوں ان کے کزن اور ن لیگ کے رہنما انعام اللہ نیازی کے قبضے میں ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میانوالی میں واقع عمران خان کے آبائی گھر ”عظیم منزل“میں نواز شریف کی تصاویر آویزاں ہیں جسے دیکھ کر سب حیران ہو جاتے ہیں ۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی میں موجود ہیں جو مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔ انعام اللہ نیازی کا خاندان پہلے سے ہی مسلم لیگ ن میں تھا لیکن 2011کی سونامی کے بعد انعام اللہ نیازی بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن میں انعام اللہ نیازی کا گروپ میانوالی سے پارٹی الیکشن ہار گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عام انتخابات میں انعام اللہ نیازی کو پارٹی ٹکٹ نہیں دی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ دی اور بھکر سے اپنے بھائی سابق ایم پی اے نجیب اللہ نیازی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن لڑ کر پنجاب اسمبلی کا حصہ بن گئے تھے ۔

انعام اللہ نیازی کا خاندان پہلے سے ہی مسلم لیگ ن میں تھا لیکن 2011کی سونامی کے بعد انعام اللہ نیازی بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے ۔اس کے بعد تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن میں انعام اللہ نیازی کا گروپ میانوالی سے پارٹی الیکشن ہار گیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عام انتخابات میں انعام اللہ نیازی کو پارٹی ٹکٹ نہیں دی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ دی اور بھکر سے اپنے بھائی سابق ایم پی اے نجیب اللہ نیازی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن لڑ کر پنجاب اسمبلی کا حصہ بن گئے تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات