اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف متعدد افسران کے تازہ تقرر تبادلے

بدھ جون 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے بدھ کو پی ایس پی اور سیکرٹریٹ گریڈ کے متعدد افسران کے تازہ تقرر تبادلے کئے گئے ہیں، ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی گروپ کی گریڈ 20کی خاتون افسر رفعت مختار کی خدمات نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں وہ قبل ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کی منتظر تھیں، علاوہ ازیں سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ19کے افسر محمد عرفان خان کو ڈیپوٹیشن بنیادوں پر بطور ڈائریکٹر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گریڈ19کے ہی ایک اور افسر محمد انور خان کو بطور ڈپٹی سیکرٹری کیڈ اور اس پے سکیل کے راجہ تنویر عاظمی کو بطور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :