سرگودھا،انتخابی جلوسوں کیلئے ضلع کی سات تحصیلوں میں 16 جگہ سیاسی جلسے جلوسوں کیلئے مختص

جلسہ سے قبل ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا لازم قرار

بدھ 27 جون 2018 23:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) انتخابی جلوسوں کیلئے ضلع کی سات تحصیلوں میں 16 جگہ سیاسی جلسے جلوسوں کیلئے مختص کر دی گئی ، کسی بھی پارٹی کو ان جگہوں پر جلسہ کرنے سے قبل ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا لازم قرار دے دی گئی ہے،سرگودھا میں جلسہ جلوسوں کیلئے سپورٹس سٹیڈیم اور میلا منڈی گرائونڈ مختص کیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال میں تین جگہ جن مین سلیمان پورہ سٹیڈیم،ریلوے اسٹیشن گرائونڈ،پنجاب کالج کے سامنے والا گرائونڈ،تحصیل بھلوال میں دو مقامات جن میں گنج منڈی بھیرہ اور میانی کا گرائونڈ،تحصیل شاہ پور میں تین جگہ جن میں ممتاز اسٹیڈیم ،میلہ گرائونڈ ،لاری اڈا کے سامنے والا گرائونڈ، تحصیل ساہی وال میں دو مقامات ساہی وال سٹیڈیم ،کیمپ گرائونڈ ساہی وال،تحصیل سلانوالی میں دو مقامات جن میں سلانوالی سٹیڈیم اور بے نظیر پارک، اسی طرح تحصیل کوٹ مومن میں دو مقامات جن میں میگی چوک ، چک 9 کا گرائونڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :