Live Updates

اٹک،تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے ضلع بھر میں طوفانی دورے جاری

بدھ 27 جون 2018 23:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) امیدوار حلقہ این اے 55/56 ، پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے ضلع بھر میں طوفانی دورے جاری ہیں اور مسلم لیگ( ن ) ، پی پی پی ، دیگر جماعتوں اور علاقائی دھڑوں اور گروپوں کی اپنی وابستگیاں چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کے سلسلہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایک دن میں 25 سے 30 کے درمیان مختلف پروگراموں میں شرکت کر کے بھی میجر طاہر صادق ایک ریکارڈ قائم کر رہے ہیں حلقہ این اے 56 کی یونین کونسل کمڑیال میں اس حلقہ سے مسلم لیگ( ن ) کے امیدوار ملک سہیل خان کمڑیال کے سگے تایا زاد بھائیوں ملک سجاد خان کمڑیال، ملک شبر زیر اہتمام بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ( ن ) کی اہم شخصیات نے میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا اسی حلقہ میں تحصیل جنڈ کے گائوں بھٹیوٹ میںبڑی برادری کے سربراہ امیر افضل خان نے اپنی برادری سمیت ، اسی طرح حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 سے امیدوار تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے اعزاز میں حسن ابدال میں بھی بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں بلدیہ حسن ابدال ، علاقہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلران ، معززین علاقہ اور تحریک انصاف کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کی سرکردہ شخصیات نے میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، تحصیل حسن ابدال کے گائوں خودہ میں بابا یونس، محمد نذیر، وارث فوجی، اظہر محمود اپنے دوستوں اور برداری سمیت اور فتح اللہ گائوں میں ڈاکٹر عمران نے اپنے دوستوں اور برداری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، اسی طرح حلقہ این اے 55 کی تحصیل حضرو کی یونین کونسل بہادر خان میں مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے سرفراز خان ترین، عاشق حسین جو بڑی برادریوں کے سربراہ ہیں اسی حلقہ کی یونین کونسل موسیٰ، کولتھی کی اہم سیاسی شخصیات کونسلر چودھری جہانزیب اور طارق بٹ نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت جبکہ یونین کونسل بہادر خان کی بڑی برادریوں کے سرکردہ افراد محمد شفیق، ساجد محمود، خالد محمود، نواب خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، ملک افتخار عرف خان،ڈاکٹر ادریس نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت جبکہ حلقہ این اے 56 میں یونین کونسل اکھوڑی میں سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ایم کیو ایم شہزادہ خرّم خان نمبردار اکھوڑی نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت اسی حلقہ میں تحصیل پنڈی گھیب کے گائوں احمدال میں علاقہ کی بڑی برادریوں کے سربراہان ناصر امیر، یاسر امیر، شراف خان، فتح خان، عامر حسین، حیات خان، فیصل حیات، محمد حفیظ، حاجی الطاف اور محمد شفیق نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) کو چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات