تحریک انصاف ضلع اٹک سے بھی کلین سویپ کرے گی، محمد یاسرحسنین

بدھ جون 23:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) تحریک انصاف ملک بھر کی طرح ضلع اٹک سے بھی کلین سویپ کرے گی تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر مظلوم عوام کی آواز بن چکے ہیں قاضی احمد اکبر کی کامیاب الیکشن کمپیئن نے مسلم لیگ ( ن) کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد یاسرحسنین نے تحصیل حضرو کے دیہات بہادر خان ، چیچیاں، موسیٰ کولتھی، گوندل و دیگر دیہات میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سال کے بارہ مہینے دن رات چوبیس گھنٹے قاضی احمد اکبر خان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور اسی خدمت کی وجہ سے آج عوام خود ان کی الیکشن کمپیئن چلا رہی ہے قاضی احمد اکبر علاقہ چھچھ کے غریب ، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بن چکے ہیںاور 25جولائی کو عوام کا فیصلہ انشااللہ ان کے حق میں آئے گا ۔