ہماری کارکردگی سے متاثر ہو کر مختلف جماعتوں کے افراد مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں ، شیخ آفتاب احمد

بدھ 27 جون 2018 23:09

ْاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) ہماری کارکردگی سے متاثر ہو کر مختلف جماعتوں کے افراد مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں ، ہمارے قافلہ میں شامل ہونے والے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے پنڈ غلام خا ن سابق کونسلر حاج عبدالجباراور دوستوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر حاجی عبدالجبار نے کہا کہ میں شیخ آفتاب احمد کی عوام دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن میںشامل ہورہا ہوں اور امیدوار قومی اسمبلی این اے 55 شیخ آفتاب احمد، شیخ سلمان سرور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ، شیخ آفتاب احمد نے حاجی عبدالجبار کی مسلم لیگ ن کی شمولیت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اس موقع پر چیئرمین ایم سی اٹک شیخ ناصر محمود, ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد, کونسلر حاجی محمد اسلم اعوان, ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد بھی موجود تھے