مستونگ، بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاک

زمینداروں کی کل کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ سبی ، کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہات بلاک کرنیکی دھمکی

بدھ 27 جون 2018 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) مستونگ کے زمینداروں نے کل 29 جون کو کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ سبی ، کوئٹہ جیکب آبادقومی شاہراہوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف بلاک کرنے کی دھمکی دیدی ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ 29 جون کو قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مستونگ کے زمیندار قومی شاہرائیں بلاک کرنے پر مجبور ہو گئے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجاً قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرینگے مستونگ کے زمینداروں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مستونگ کے زمینداروں نے 29 جون کو کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ سبی ، کوئٹہ جیکب آؓاد قومی شاہراہوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف بلاک کرنے کی دھمکی دیدی ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ 29 جون کو قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرے ۔