سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن (کل) جاری کردیا جائے گا،علی ظفر

سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دی گئی کمیٹی نے ہی چیئرمین پیمرا کو شارٹ لسٹ کیا تھا،نگران وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 23:13

سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن (کل) جاری کردیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نگران وفاقی وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن (کل)جمعرات جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دی گئی کمیٹی نے ہی چیئرمین پیمرا کو شارٹ لسٹ کیا تھا،الیکشن کمیشن سے اجازت لے کر اٹارنی جنرل کے ذریعے دو روز پہلے سپریم کورٹ کو درخواست دی تھی ،سپریم کورٹ نے دو روز میں چیئرمین پیمرا کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے کمیٹی کی سفارشات کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تقرری کی منظوری دی ہے ، وزیراطلاعات نے کہا کہ چاہتے ہیں چیئرمین پیمرا منصب سنبھالنے کے بعد انصاف اور قانون کے مطابق کام کریں ، سلیم بیگ کی جگہ نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے نام کا فیصلہ ابھی نہیں کیا،چیئرمین پیمرا کے منصب سنبھالنے کے بعد پی آئی او کا فیصلہ کریں گے۔ظفرملک