عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کی الیکشن مہم چلانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

اسد عمر این ای54 کی الیکشن مہم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، عمران خان کنونشن سینٹر میں خطاب سے اسلام آبادمیں ا پنی الیکشن مہم کا آغازکرینگے

بدھ جون 23:13

عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کی الیکشن مہم چلانے کیلئے کمیٹیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے الیکشن مہم چلانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں جبکہ عمران خان کنونشن سینٹر میں خطاب سے اسلام آبادمیں ا پنی الیکشن مہم کا آغازکرینگے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے چیئرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسد عمر امیدوار این اے 54 کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمپین کمیٹی تشکیل دے دی ،،اسد عمر بطور ہیڈ پورے حلقہ 53 کی کمپین کی نگرانی کریں گے جبکہ چوہدری الیاس مہربان دیہات کی متعلقہ یوسز کے کمپین انچارج مقرر کیے گئے ہیں جو یوسی 2 نور پور شاہاں بری امام ،یوسی 3 مل پور ،یوسی 4 بہارہ کہو ،یوسی 5 بہارہ کہو ،یوسی 6 پھلگراں،یوسی 21 سوہان ،یوسی 23 کری ،یوسی 24 راول ٹائون،یوسی 26 جی سکس،یوسی 27 جی سکس میں کمپین چلائیں گے جبکہ علی نواز اعوان شہر کی متعلقہ یوسز کے انچارج مقرر کیا گیا ہے جو یوسی 1 سید پور ،یوسی 25 ایف سکس، یوسی 28 ایف سیون ،یوسی 30 جی سیون ،یوسی 31 جی سیون ،یوسی 32 جی ایٹ ،یوسی 33 جی ایٹ ،یوسی 34 جی نائن ،یوسی 35 جی نائن،یوسی 40 آئی ایٹ ،یوسی 41 جی نائن کی کمپین چلائیں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو 30جون کے کنونشن کے حوالے سے بھی ٹاسک دیدیا گیا اور عمران خان کنونشن سینٹر میں خطاب سے اسلام آبادمیں ا پنی الیکشن مہم کا آغازکرینگے۔