سندھ میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی کوششوں سے پیپلزپارٹی کو زور کا جھٹکا

پیپلزپارٹی کے مرحوم مرکزی رہنما میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے میر شبیر بجارانی نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیاکرلی

بدھ 27 جون 2018 23:13

سندھ میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی کوششوں سے پیپلزپارٹی کو زور کا جھٹکا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سندھ میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی کوششوں سے پیپلزپارٹی کو زور کا جھٹکا, سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرحوم مرکزی رہنما میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے میر شبیر بجارانی نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیاکرلی , آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے اور انتخابات میں جی ڈی اے امیدواروں کی حمایت کا اعلان, پیپلزپارٹی میں والد کی بڑی قربانیاں رہی تھیں مگر ان کو بھلا دیا گیا ہی, میر شبیر بجارانی, سردار علی گوہر مہر نے اڑتالیس گھنٹے میں مزید وکٹیں گرانے کی نوید سنادی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرحوم مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے میرشبیر علی بجارانی نے جی ڈی اے رہنما سردار علی گوہرخان مہر اور پی ٹی آئی رہنما سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں ہوکر اپنی پارٹی سے وابستگی ختم کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور سکھر, شکارپور, کشمور, گھوٹکی اور جیکب آباد ضلع میں جی ڈی اے کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 1968 سے پیپلزپارٹی سے ان کی وابستگی رہی ہے ان کے والد میر ہزار خان بجارانی کی پارٹی میں بڑی قربانیاں رہی ہیں ان کی کشمور ضلع کی قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ان کا خاندان جیتا آرہا ہے لیکن والد کے انتقال کے بعد پارٹی قیادت نے قومی اسمبلی کی سیٹ نہ دی تو اس فیصلے کو قبول کیا اور پی ایس 6 سے کھڑا ہوا اور بلامقابلہ کامیاب ہوچکا ہوں لیکن پیپلزپارٹی کے ہی ایک امیدوار میر عابد سندرانی نے اپنے ایک کارندے کیتحت میرے خلاف ٹریبونل میں درخواست جمع کرائی جس پر میں نے فریال تالپور, خورشید شاہ اور صوبائی صدر نثار کھوڑو سے رابطے کیے مگر کسی نے ریسپانس تک نہیں دیا میرے خلاف ٹریبونل نے وہ درخواست خارج کردی ہے اور میں پورے پاکستان میں واحدشخص ہوں جو بلامقابلہ کامیاب ہوا ہے اب میں پارٹی کو اپنی طاقت اور حیثیت دکھانا چاہتا ہوں اور الیکشن کے بعد کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا اب میں نے جو فیصلہ کیا ہے اب اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بدل سکتی کیونکہ عزت نفس نہ میرے والد نے کمپرومائیز کیا اور نہ میں کروں گا اس موقع پر انہوں نے علاقے میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں اعجاز جکھرانی, میر سہراب سرکی, عابد سندرانی, اور سلیم جان مزاری کی بھی مخالفت کروں گا پریس کانفرنس کیدوران جی ڈی اے رہنما سردار علی گوہر خان مہر اورپی ٹی آئی رہنماسابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے بھی پیپلزپارٹی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران سندھ میں پیپلزپارٹی کی مزید کئی وکٹیں گرانے کی نوید بھی سنادی کہتے ہیں میڈیا ان خبروں کا انتظار کرے کیونکہ ہمارے ٹھٹہ سے گھوٹکی تک تمام بڑے خاندانوں سے رابطے جاری ہیں