کراچی، مون سون بارشوں کی پیشنگو ئی،واٹر بورڈ کاہنگامی بنیادوں پر بارشوں سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات

بدھ 27 جون 2018 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) محکمہ مو سمیات کی جانب سے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشنگو ئی کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹر بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کرلئے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ضلعی وٹاؤن دفاتر میں رین ایمرجنسی سین-ٹر قائم کردیئے گئے ہیںجو 24 گھنٹے کام کریں گے جبکہ مرکزی شکایات مرکزبھی بغیر کسی وقفہ کے مسلسل کام کرے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان کوفوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی مقرر کردیا ہے،بارشوں کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی دستیابی کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو انجینئرز اور افسران کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ نے واٹربورڈ کے تمام افسران انجینئرز او ر ان کے ماتحت عملہ کو پابند کیاہے کہ بارشوں کے دوران بلک فراہمی آب کی لائنوں ، فلٹر پلانٹس ، پمپنگ اسٹیشنز ،ریزروائر ، ٹریٹمنٹ پلانٹس ، نکاسی آب کی لائنوں ، سیوریج پمپنگ اسٹیشنزاور دیگر تمام تنصیبات کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ان کی کڑی نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ متوقع بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں ، تمام آپریشنل و فیلڈ اسٹاف کی ان کے متعلقہ علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ،ضروریمشینری و آلات خصوصا ً ڈی واٹرنگ پمپس،جیٹنگ ،راڈنگ ،ونچنگ مشینیں اور دیگر سا مان تیا ررکھا جائے ،فوکل پرسن دیگر اداروں سے رابطے میں رہیں ۔

(جاری ہے)

بارشوں کے دوران بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کورواں رکھنے کیلئے جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے،جنریٹروں کیلئے ایندھن کی مناسب مقدار کا انتظام کرلیا جائے ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے بارشوں کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو انجینئرز اور افسران کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اور فوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی اسد اللہ خان مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر سے شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب کے جاری آپریشن کی نگرانی کریں گے جبکہ ضلعی وٹاؤن رین ایمرجنسی سینٹر ز میں متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیوانجینئرز عملے سمیت موجود رہیں گے۔

#

متعلقہ عنوان :