کراچی، سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، کالعدم تحریک طالبان اور ایم کیو ایم حقیقی کے پانچ اہم کارندے گرفتار

بدھ 27 جون 2018 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سی ٹی ڈی نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے کالعدم تحریک طالبان اور ایم کیو ایم حقیقی کے پانچ اہم کارندوں گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے اور ایم کیو ایم حقیقی کے پانچ اہم کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چندہ باکس بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔