عا م انتخابات، الیکشن کمیشن کے تمام عملے اور افسران کی چھٹیاں منسوخ

بدھ جون 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عا م انتخابات 2018 کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے تمام عملے اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ افسران اور سٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی بھی بند کرتے ہوئے عام انتخابات کے پیش نظر امیدواروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دفاتر میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دفتر میں کام کرنے والے عملے اور افسران کیلئے سرکلر جاری کیا گیا ہے سرکلر کے تحت تمام افسران اپنے ماتحت سٹاف کی حاضری یقینی بنائی گے سرکلر میں حکام نے سٹاف کی تاخیر سے آمد اور جلدی واپسی پر بھی اظہار برہمی کیا اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ افسران اور سٹاف لیٹ ٹائم تک الیکشن میں موجود رہیں گے کیونکہ افسران اور سٹاف کے موجود نہ ہونے پر کام متاثر ہوتا ہے سرکلر میں الیکشن کمیشن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی دفاتر میں موجود رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

۔۔۔اعجاز خان