نوجوانوں نے اپنا مستقبل پی ٹی آئی کے سپر د کردیاہے،الیکشن میں جیت یقینی ہے،پرویزخٹک

بدھ جون 23:19

نوجوانوں نے اپنا مستقبل پی ٹی آئی کے سپر د کردیاہے،الیکشن میں جیت ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں عوام نے مفاد پرست کرپٹ سیاست دانوں سے تنگ آکر نظام کی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کوووٹ دیا اور انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں بھی عوام تحریک انصاف پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کے امیدواروںکو کامیاب کریں گے نوجوانوں نے اپنا مستقبل پی ٹی آئی کے سپر د کردیا پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق تعلیم،، صحت، پولیس اور خدمات کے دیگر شعبوں میں عوامی خدمت کا نیا اسلوب متعارف کرایا۔

قانون سازی اور اصلاحات کی ایک تاریخ رقم کی تحریک انصاف نے عوام کو شعور دیا۔

(جاری ہے)

آج باشعور عوام ترقی اور تبدیلی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا موقع ضرور دیں گے کیو نکہ واحد عمران خان ہی ہیںجس کو عوام کی فکر ہے انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف کی ہی ہوگی اور چاروںصوبوں سمیت وفاق میں تحریک انصاف اکلے حکومت بنائے گی۔

مخالفین کچھ بھی کرلیں عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے نظامپور میں شمولیتی جلسوں اور پبی میں این اے 26 کے الیکشن دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت اور پیرپیائی نوشہرہ میں تحریک انصاف کے رہنما رضا سعید بابر کے حجرے میں الیکشن آفس کے افتتاح کر تے ہوئے کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ صوبہ بھر سے خواص و عوام کی تحریک انصاف میں بڑھتا ہوا شمولیتی رجحان تحریک انصاف کے چیرمین عمران کی بھر پور جدوجہد کا مظہر ہے ۔

پرویز خٹک نے کہاکہ سابقہ حکومتوں خصوصا سابق صوبائی حکومت نے لوٹ مار تو خوب کی مگر عوام کو درپیش مسائل کی کبھی فکر نہیں کی ۔ تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے نے اے این پی کے تباہ کردہ اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا ۔ صوبے بھر میں ٹوٹے پھوٹے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری اصلاحات اور اقدامات کی وجہ سے مفاد پرست عناصر کو تکلیف ہوئی ہے مگر ان کی اس تکلیف میں عوام کی آسانی پوشیدہ ہے ۔

عوام خوشحال ہوئے ہیں اب ادارے عوام کی خدمت کر رہے ہیں میرٹ اور شفافیت کی بالادستی کی وجہ سے عوام مطمئن ہوئے۔ انھوں نے کہاکہ اگر پہلی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتیں تو حالات مختلف ہوتے اور صوبہ کافی ترقی کرتا۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ فکر نہ کریں تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے صوبے میں جس شفاف نظام کی بنیاد رکھی ہے اسے ریکارڈ قانون سازی کرکے دیر پا بنا دیا ہے آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی ۔

لوٹ مار کا بازار دوبارہ گرم نہیں ہونے دیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے شعبہ تعلیم میں مداخلت کرکے غریب کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ ہماری صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں یونیورسٹیاں کالجز قائم کیں ۔ اورنوشہرہ میں پاکستان کی پہلی ٹیکنکل یونیورسٹی قائم کی ۔صوبے کے تمام اضلاع میں کالجز اور سکولوں کے قیام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کیلئے تربیتی ادارے قائم کئے گئے ہیں۔

سرکاری سکولوں کا معیار بلند کیا گیا اور پرائمری کی سطح پر انگلش میڈیم کا اجراء کیا تاکہ غریب کو بھی امیر کے مقابلے میں لایا جا سکے ۔ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انھوں نے تمام سیاسی مخالفین کو چیلنج کیا کہ وہ اتحاد بنائیں ان سب کو2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف عوام اور نوجوانوں کی قوت سے چلتا کرے گی ۔