فیفا ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ

دفاعی چمئین جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ جون 21:10

فیفا ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :فیفا ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا۔ دفاعی چمئین جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول کھیل فٹ بال کا عالمی میلہ روس میں سج چکا ہے۔دنیائے فٹ بال کے نامور نام رونالڈو،میسی اور محمد صلاح اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔

بڑی بڑی ٹیموں نے اپنے اپنے اہداف چن لئیے ہیں ۔روایتی اور غیر روایتی حریف ایک دوسرے کو فٹبال کے میدان میں دھول چٹارہے ہیں۔۔پاکستان خود تو فیفا ورلڈ کپ کا حصہ نہ بن سکا لیکن پاکستانی فٹ بال نے فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچا دی ہے۔فٹ بال کے میدان سے اب تک کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ دفاعی چمئین جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

(جاری ہے)

دفاعی چمئین کی فائنل تک رسائی نہ ہو پانے کی فیفا کی روایت برقرار رہی ہے۔

جموعی طور پر جرمن کھلاڑیوں نے 70 فیصد سے زائد بال کا پوزیشن اپنے پاس رکھ کر میچ پر اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم جنوبی کوریا کے خلاف گول اسکور نہ کرسکی۔ جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔

تاہم جنوبی کوریا نے میچ کے آخری اختتام میں 2 گول کر کے جرمنی کو گھر کی راہ دکھائی۔اس طرح فیفا ورلڈ کپ اور جرمنی کی 80 سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جرمنی فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے راونڈ میں نہیں پہنچ سکی اور پہلے راونڈ ہی سے باہر ہرگئی ہے۔یاد رہے کہ جرمنی اس مرتبہ فیفا ورلڈ کپ 2018 میں دفاعی چمئین کی حیثیت سے میدان میں اترا ہے۔تاہم ففیا ورلڈ کپ کی یہ بھی روایت رہی ہے کہ اب تک کوئی بھی دفاعی چمئین دوسری مرتبہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔