نواز شریف اور مریم نواز کے استثنا کی مدت ختم

استثنا کی درخواست قبول نہ ہوئی تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 27 جون 2018 21:27

نواز شریف اور مریم نواز کے استثنا کی مدت ختم
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :نواز شریف اور مریم نواز کے استثنا کی مدت ختم ہو گئی۔نیب نے کل طلب کر رکھا ہے۔اس صورت حال میں استثنا کی درخواست قبول نہ ہوئی تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

تاحال بیگم کلثوم نواز کی حالت تاحال بہتر نہیں ہو سکی ہے۔اس حوالے سے یہ خبر بھی آئی مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واپسی موخر کر دی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری تک لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاحال مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو دی گئی حاضری سے استثنا کی مدت ختم ہو گئی۔

نیب نے کل طلب کر رکھا ہے۔اس صورت حال میں شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی حالت کا حوالہ دے کر حاضری سے مزید استثنا کی درخواست دی جائے گی ۔تاہم استثنا کی درخواست قبول نہ ہوئی تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ نیب کی حالیہ کاروائیوں کے بعد مسلم لیگ ن سخت مشکلات کا شکار ہے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔الیکشن سے قبل اس قسم کی کاروائیوں پر مسلم لیگ ن سخت نالاں نظر آتی ہے۔