نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ترک نائب وزیر قومی دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 27 جون 2018 23:19

نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ترک نائب وزیر قومی دفاع کی ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ترک نائب وزیر قومی دفاع سوئے الپائے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بدھ کو ترک نائب وزیر قومی دفاع سوئے الپائے نے پاک بحریہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔