شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، چھوٹے میاں گانے گا کر بہت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں‘مولا بخش چانڈیو

ابھی تو تحقیقات چل رہی ہیں نہ املاک سیل ہوئیں نہ اکائونٹ فریز ہوئے میاں صاحب ابھی سے گھبرا گئے ہیں‘مرکزی سیکرٹری اطلاعت پیپلزپارٹی

بدھ 27 جون 2018 23:21

شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، چھوٹے میاں گانے گا کر بہت کچھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، چھوٹے میاں گانے گا کر بہت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف ’’تم اتنا جو مسکرا رہے ہو کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو‘‘ ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ صاف پانی ،آشیانہ جیسے مقدمات، لاڈلے افسروں اور امیدواروں کی گرفتاری نے چھوٹے میاں کی اوسان خطا کر دیے ہیں،گانا سنا کر اسی لمحہ اہلیان کراچی کی توہین کر کے شہباز شریف نے اپنی ذہنی کیفیت خود ہی بیان کر دی۔

شہباز شریف کو سیاست کرنے کا حق ہے لیکن کراچی کے عوام کی توہین کا حق کس نے دیا۔ چھوٹے اور بڑے میاں مکافات عمل اور قدرت کے انتقام کا شکار ہیں۔ ابھی تو تحقیقات چل رہی ہیں نہ املاک سیل ہوئیں نہ اکائونٹ فریز ہوئے ابھی سے گھبرا گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام اور ترقی کے نام پر کرپشن کے بانی نواز شہباز اب بھگتیں،میاں صاحب آپ نے جو بویا ہے وہ کاٹنا ابھی باقی ہے، وقت نے ابھی حساب لینا ہے۔