سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ اپنے انفرادی کردار سے مشترکہ طور پر شہر کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،جمیل یوسف

ماحولیاتی مسائل ،خصوصی تعلیم ،جیلوں کی حالت زار ،معاملات اور دیگر مسائل ومعاملات کو بھی حل کرنے میں سماجی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں

بدھ 27 جون 2018 23:21

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) نگران صوبائی وزیراطلاعات ،ماحولیات ،قانون جمیل یوسف نے سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ اپنے انفرادی کردار سے مشترکہ طور پر شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ماحولیاتی مسائل ،خصوصی تعلیم ،جیلوں کی حالت زار ،معاملات اور دیگر مسائل ومعاملات کو بھی حل کرنے میں سماجی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی کا مثبت کردار ہمیں نتائج حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں 30سے زائد سول سوسائٹی ،غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندہ شخصیات سے شہر کے مسائل اور معاملات کے حوالے سے مختلف نوعیت کے منصوبوں پر اجلاس میں بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نگراں صوبائی وزیر ماحولیات جمیل یوسف نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کے دوران شہر کی بہتری اور بنیادی سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے شہر کو سرسبز بنانے کے لئے شجر کاری کی اشد ضرورت ہے۔ماحولیات کو بہتر بنانے ،آلودگی کو ختم کرنے اور پارکوں ،پلے گرا?نڈ ز کی تعمیر نواور بحالی کرکے شہریوں کو فائدہ پہنچانے ،تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ حکومتی محکموں کے تعاون سے ہم بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

سول سوسائٹی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے بھی آواز اٹھاے۔تمام شخصیات اپنی ماہرانہ تجاویز اور تجربے کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کریں اس سلسلے میں اگر قانون سازی کی ضرورت ہے تو وہ کریں گے اور ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔نگراں صوبائی وزیراطلاعات ،ماحولیات ،قانون جمیل یوسف نے یقین دلایا کہ قانون میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے اگر ہم عملدرآمد کرائیں تو تمام مسائل حل کرسکتے ہیں۔

قانون تو موجود ہے لیکن عملدرآمد کا عمل نتیجہ خیز نہیںہے اور کوئی بھی عملدرآمد کرنا نہیں چاہتا ہم سب ملکر ایسے قانون بنائیں جو سماجی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرسکیں اور مشترکہ طور پر ملکر توجہ طلب مسائل حل کرسکتے ہیں۔اجلاس میں تمام ماہرین نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے مثبت تجاویز اور سفارشات مرتب کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

اجلاس میں مختلف مسائل ومعاملات جن میں شہر کو کچرے سے پاک کرنے ،بہتر ماحول ،ماحول کی بہتری کے سلسلے میں تنظیموں کا کردار ،شجر کاری اور آگاہی مہم ،نوعمر بچیوں کی شادی اور خواتین پر تشدد کے مسائل ،آبادی میں اضافہ،تونائی کی بچت ،نکاسی آب ،ندی نالوں کی بحالی ،کوئلہ اور اس کی مختلف اشیاء جو ماحول کو خراب کرنے کی وجہ بنتی ہیں ،ماحولیات کی اسٹیڈی ،میڈیا کے کردار اور تعاون کو فروغ دینا اور مسائل ومعاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

جلاس میں مشہور سماجی کارکن ،آرکیٹکٹ شاھد عبداللہ شہزاد رائے ،امبر علی بھائی ،توصیف پاشا (ماحولیاتی ماھر، مھناز رحمان (عورت فا?نڈیشن ،سعید بلوچ (فشر فوک فورم)یونس شیخ ،ذوالفقار علی شاہ ،شجاع قریشی(پائیلر)نعیم قریشی ،ندیم اشرف(ماحولیات )فرحت پروین ،شجاعت شیروانی ،ثاقب اعجار حسین ،محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر فلم ،طارق ابوالحسن اور دیگر نے شرکت کی ۔