رینجرز ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے محکمہ جنگلات کی زمین سے اس طرح کے غیر قانونی قبضے جلد ختم کرائے جائیں،نگراں صوبائی وزیر خزانہ

بدھ جون 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) نگران صوبائی وزیرسندھ محکمہ جنگلات وجنگلی حیات،وائلڈ لائف اینڈ فشریز ،زراعت ،سپلائی اینڈ پرائس خیر محمد جونیجو نے کہا ہے کہ جنگلات ہماری زندگی کا اہم جز ہیں جس سے انسانی صحت کی وابستگی،بدلتی ہوئی ماحولیاتی صورتحال پر کنٹرول کرنے کے ساتھ علاقائی وملکی سطح پر معاشی فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے افسران کے ساتھ منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے سیکریٹری سہیل اکبر شاہ بھی موجود تھے دوران اجلاس نگراں صوبائی وزیر کو محکمے کی کارکردگی اور آنے والے مختلف منصوبوں کے حوالے سے آگاہی دی اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر خیر محمد جونیجو نے محکمہ جنگلات کی ایک لاکھ 45ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی کہ رینجرز ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے محکمہ جنگلات کی زمین سے اس طرح کے غیر قانونی قبضے جلد ختم کرائے جائیں اور محکمہ جنگلات کی لیز شدہ زمین کے الاٹ منٹ ختم کرکے قانونی آکشن کے ذریعے نئی لیز جاری کی جائیں جنگلات کی ازاضی میں اضافہ کیا جاسکے انہوں نے محکمہ جنگلی حیات کے افسران کو ہدایت کی کہ شکار کے حوالے سے مرتب شدہ قانون پر عملدرآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ سندھ میں نایاب نسل کے جانوروں کی حفاظت کے لئے علاقائی سطح پر عام لوگوں کے ساتھ ملکر آگاہی مہم چلانے کے لئے منصوبہ ترتیب دیں تاکہ نایاب نسل کے جانوروں کی نسل کشی کوروکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :