عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور این اے 238 کے امیدوار شاہی سید نے بھر پور انتخابی رابطہ مہم کا آغاز کردیا

بدھ 27 جون 2018 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور این اے 238 کے امیدوار شاہی سید نے بھر پور انتخابی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے مرغی خانہ ضلع ملیر میں ڈیرہ آفرید میں جمال آفریدی سے ملاقات ،جمال آفریدی کی این اے 238 کے امیدوار شاہی سید اور پی ایس 89 کے امیدوار کچکول خان کی مکمل حمایت کا اعلان ،ضلع ملیر کے علاقے ظفر ٹائو ن میں امان خٹک سے ملاقات، ملاقات میں علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود ، این اے 238 کے امیدوار شاہی سید اور پی ایس 89 کے امیدوار کچکول خان کے امیدوار سراج احمد کی بھر پور حمایت کا اعلان ،مسلم آباد لانڈھی میں اشاعت التوحید سندھ کے امیر مولانا طیب سے ملاقات ، مولانا طیب کی جانب سے این اے 238 کے میدوار شاہی سید اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ،مسلم آباد میں نامور مذہبی شخصیت مولانا محمد زریں سے ملاقات ، ملاقات مولانا محمد زریں کی این اے 238 کے امیدوار شاہی سید اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد کی حمایت کا اعلان کیا ،سواتی محلہ ،مسلم آباد لانڈھی میں معروف مذہبی شخصیت مولانا شبو سے ملاقات،مولانا شبو کی جناب سے این اے 238 کے امیدوار شاہی سید اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد کی بھر پور حمایت کا اعلان،مسلم آباد میں معروف قبائلی شخصیت حا جی سالار خان سے ملاقات ، حاجی سالار سا این اے 238 کے امیدوار شاہی سید اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد کی حمایت کا اعلان کیا ،شیر پائو کالونی بنگالی پاڑہ میں معروف شخصیت اقبال بالا سے ملاقات،اقبال بالا کی این اے 238 کے امیدوار شاہی سید کی مکمل غیر مشروط حمایت کا اعلان ،مسلم آباد کے سابقہ یوسی ناظم شہزاد ہمایوں شاہی سید کی ملاقات، عام انتخابات میں ین اے 238 کے امیدوار شاہی سید اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد کی حمایت کا اعلان، شاہی سید نے حمایت کرنے پر تمام مذہبی ، سیاسی ، قبائلی و سماجی رہنمائوں کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ خیر مقدم کرنے پر حوصلہ افزائی ناقابل فراموش ہے ،آپ کی حمایت سے میری جیت یقینی ہوچکی ہے مسلم آباد وارڈ فور او اسپتال چورنگی لانڈھی میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اس موقع پر کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کا دن قومی استحصال کرنے والوں سے یوم حساب کا دن ہے پانی کا بحران ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،گندہ ماحول دینے والوں سے نجات دلانے کا دن ہے 25 جولائی کا دن ہماری یقینی جیت کا دن ہے کارکنان کا جوش و جذبہ ہماری یقینی جیت کی روشن نوید دے رہا ہے نوجوانوں کی انتخابی مہم میں بھر پو ر شرکت سے ہمارے حوصلے بلند ہورہے ہیں 25 جولائی کو عوامی نیشنل پارٹی ایک بھر پور پارلیمانی طاقت بن کر ابھرے گی25 جولائی کو کارکنان اپنی مائوں بہنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں اور ووٹ کی پرچی سے قوم ولی کا حق ادا کریں ا س مو قع پر ضلعی صدر حاجی شوکت ،پی ایس 89 کے امیدوار کچکول خان،پی ایس 90 کے امیدوار نور نواز خان اور پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد سمیت ضلعی رہنمائوں اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔

متعلقہ عنوان :