اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقعہ دیا تو بلوچستان کی ترقی کا سفر وہاں سے شروع کرونگا جہاں سے چھوڑا تھا ، نواب ثناء اللہ زہری

عوام نے خدمت کرنے کا موقعہ دیا تو بلوچستان کی ترقی کا سفر وہاں سے شروع کرونگا جہاں سے چھوڑا تھا جن لوگوں نے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا وہ میرے ’’سیال‘‘ نہیں تھے اس لئے میں نے وزارت اعلیٰ کو چھوڑ دیا ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 27 جون 2018 23:24

اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقعہ دیا تو بلوچستان کی ترقی کا سفر وہاں سے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان ومسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقعہ دیا تو بلوچستان کی ترقی کا سفر وہاں سے شروع کرونگا جہاں سے چھوڑا تھا جن لوگوں نے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا وہ میرے ’’سیال‘‘ نہیں تھے اس لئے میں نے وزارت اعلیٰ کو چھوڑ دیا بلوچستان کے حقوق کی بات کرنیوالے مشکل وقت میں عوام کے پاس نہیں ہو تے ہم نے ہمیشہ ہر مشکل دور میں جھالاوان کے عوام کے پاس رہا ہوں پچھلے انتخابات میں بھی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بھاگنے والا نہیں ہوں بھاگنے والے دبئی میں رہتے ہیں جب حالات بہتر ہوئے تو ان کو بلوچ عوام کا خیال آیا مشکل وقت میں بلوچوں پر کئی مشکلات آئیں مگر انہوں نے ان کی مشکلات کو کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا عزم ہربوئی کے پہاڑوں سے زیادہ مضبوط ہے ملک چھوڑ کر نہیں جائو گا اپنے عوام کے ساتھ ہوں ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑا اور آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہونگا جھالاوان کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے دہشت گردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرونگا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش کی گئی اور عوام کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے ہزاروں آسامیاں پیدا کی گئیں 2 سال کی کارکردگی میں وہ کام کئے جو لوگوں نے اپنے دور حکومت میں نہیں کئے انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ بلوچ عوام کے حقوق کے دعویدار بن کر انتخابات میں بلوچ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں مشکل وقت میں وہ علاج کا بہانا بنا کر ملک سے باہر رہتے تھے جب 2013ء میں حکومت بنی تو ڈاکٹرمالک اور بعد میں میری حکومت نے بلوچستان کے حالات بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا امن وامان کی صورتحال بہتر بنائی تمام قومی شاہرائوں کو محفوظ بنایا اور مسافر رات بھر سفر کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ہم نہ ماضی میں عوام کو مشکل وقت میں چھوڑا اور نہ آئندہ اپنے عوام کو مشکل وقت میں چھوڑوں گا اور ہر مشکل دور کا میں خود مقابلہ کرونگا 2010ء سے لیکر 2013ء تک وہ لوگ بدامنی کی صورتحال میں ملک نہیں آتے تھے اور جب بھی ملک آتے تھے تو بہانا بناکر ہیلی کاپٹر مانگے جاتے تھے اور انتخابات میں پولنگ ایجنٹ کے لئے سیکورٹی مانگتے تھے میں نے کسی پر کوئی احسان نہیں ہے میں بلوچستان کا فرزند ہوں اور اپنا فرض ادا کرونگا میں نے اپنے بچوں کی قربانی دی لوگ کہتے ہیں کہ نواب ثناء اللہ زہری کمزور ہوا مگر میں آج بھی ہربوئی پہاڑ کی طرح مضبوط ہوں انہوں نے کہا کہ میں جب علاج کے غرض سے بیرون ملک گیا تو میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا میں واپس نہیں آئونگا اور میں بھاگنا ہوتا تو میں اس دن بھاگا ہوتا جب اپنے شہیدوں کو دفنا کر آیا ہمارے خمیر میں بھاگنا نہیں ہے انشاء اللہ ماضی کی طرح اب بھی عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :