کوئٹہ: دو مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت10 افراد زخمی

بدھ جون 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے نو شکی میں دو مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت10 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گلنگور کے قریب فیلڈر موٹرکار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں 5 افراد زخمی جبکہ دالبندین نوشکی شاہراہ پر ٹوڈی کار بے قابو ہو کر الٹ جانے کے باعث 2 خواتین 3 خواتین بے اور ڈرائیور زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔