قمر الاسلام کی گرفتاری کے بعد ان کاکم سن بیٹا اور بیٹی والد کی انتخابی مہم چلانے میدان میں آ گئے

ے سالاراور بیٹی اسوہ نے بڑی تعداد میں حامیوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں کلر سیداں سے ضلع کچہری راولپنڈی پہنچ کر ریٹرننگ افسر کے روبرووالد کا پارٹی ٹکت جمع کروایا انتہائی کم عمری میں عملی سیاست میں قدم رکھنے سے راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ نئی سیاسی بحث چھڑ گئی

بدھ 27 جون 2018 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این ای59میںسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدھری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئرقمر الاسلام کی گرفتاری کے بعد ان کاکم سن بیٹا اور بیٹی والد کی انتخابی مہم چلانے میدان میں آ گئے گزشتہ روزقمر السلام کے کم سن بیٹے سالاراور بیٹی اسوہ نے بڑی تعداد میں حامیوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں کلر سیداں سے ضلع کچہری راولپنڈی پہنچ کر ریٹرننگ افسر کے روبرووالد کا پارٹی ٹکت جمع کروایا قمرالاسلام کے بیٹے اور بیٹی کے انتہائی کم عمری میں عملی سیاست میں قدم رکھنے سے راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ہے بدھ کے روزدونوں بچوں کے ضلع کچہری پہنچنے پر مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیاکچہری آمد پر دونوں بچے کسی ہچکچاہٹ اور خوف کے بغیرپوری طرح مطمئن اور پر اعتماد نظر آرہے تھے اس موقع پر قمر الاسلام کے بیٹے سالار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے لئے میرا کوئی پیغام نہیں ہے میرے اور میرے والد کی نظر میں آزاد امیدواروں کی کوئی حیثیت نہیں25جولائی کوالیکشن میں مقابلہ پارٹیوں کے درمیان ہوگاپچھلے الیکشن میں ہم 50 ہزار کی برتری سے جیتے تھے اس بار الیکشن میں پہلے سے زیادہ برتری ہو گی سالار نے کہا کہ ہمارے قائدنوازشریف اور شہباز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ انتخابی مہم کی راہ میں آنے والی کسی بھی مشکل کی پرواہ کئے بغیرمضبوط انتخابی مہم چلائیںاس موقع پر کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرقمر السلام کی بیٹی اسوہ قمر نے روک سکو تو روک لو اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ یہ قافلہ میاںنواز شریف کا قافلہ ہے اوریہ الیکشن میاںنوازشریف کا الیکشن ہے نواز شریف کو قومی سیاست سے دور رکھنے کے لئے اس الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف سازش کی جارہی ہے اسوہ نے کہا کہ این اے 59 اور پی پی 10 کے عوام کے ساتھ سازش ہوئی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے شیروں اور نواز شریف کے سپاہیوں نے مل کر تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن ،نواز شریف اور انجینئر قمر الاسلام کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔