راولپنڈی: مسلم لیگی رہنما راجہ جہانداد نے ملک ابرار کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق وائس پریذیڈنٹ و ضلعی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین راجہ جہانداد نے ن لیگ چھوڑکرچوہدری نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

بدھ جون 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) راولپنڈی کینٹ میں دیرینہ اور مسلم لیگی رہنما نے راجہ جہانداد نے سابق رکن قومی اسمبلی وحلقہ این ای61سے مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ابرارکے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق وائس پریذیڈنٹ و ضلعی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین راجہ جہانداد نے ن لیگ چھوڑکرچوہدری نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوںنے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے جس نے کینٹ کے علاقوں میں پانی کا بحران پیدا کیا ہے جس نے حلقے کے کروڑوں کے فنڈز کھائے اور ترقیاتی کام نہیں کرائے اور اپنے بہنوئی کو غیر قانونی طور پر کینٹ بورڈ میں عہدہ بھی دلوایا ہے راجہ جہاندادنے احتجاجا حلقہ این 61سے ملک ابرار کے مقابلے میں آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا ۔