عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے

21کروڑ کے قریب بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر مجموعی طور پر 2ارب سے زائد رقم خرچ ہوگی کروڑ کے قریب بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس،7کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپوسٹل پرنٹنگ پریس جبکہ تین کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپرنٹنگ کارپوریشن سے چھاپے جائیں گے

بدھ 27 جون 2018 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،21کروڑ کے قریب بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر مجموعی طور پر 2ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔

(جاری ہے)

10کروڑ کے قریب بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس،7کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپوسٹل پرنٹنگ پریس جبکہ تین کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپرنٹنگ کارپوریشن سے چھاپے جائیں گے آئندہ عام انتخابات 2018 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوااجلاس میں پرنٹنگ پریسز کے سربراہان نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور یکم جولائی سے بیلیٹ پیپرز کی پرنٹنگ شروع کر دی جائے گی اجلاس میں الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز چھپائی کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ذرائع کے مطابق اگلے عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے عام انتخابات 2018 میں راؤنڈ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اگرکسی پولنگ اسٹیشن پر 1201 سے 1299 ووٹرز ہوئے تو 1300 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیںگے اجلاس کو بتایا گیاکہ خیبرپختونخواہ،فاٹا اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن چھاپے گابلوچستان،سندھ جنوبی پنجاب کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا جبکہ باقی ماندہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز پوسٹل پرنٹنگ پریس چھاپے گا اجلاس میں پرنٹنگ پریس حکام نے بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ دس کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا،7 کروڑ سے ذائد بیلٹ پیپرز پوسٹل پرننٹگ پریس چھاپے گا،جبکہ تین کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن کے پریس پر چھاپے جائیں گے دریں اثنا عام انتخابات کی مرحلہ وار تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران سے اپنے اپنے حلقوں کے بیلٹ پیپرزکی تعداد مانگ لی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایت کے مطابق ڈی آراو اور آراوز کو بتایا گیا ہے کہ حلقوں کے پولنگ اسٹیشن پر1299 ووٹرہونے کی صورت میں 13سوبیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کردیا جائے گا اسلام آباد، لاہوراورکراچی کی پرینٹنگ پریس پر فوج تعینات کی جائے گی ، 21 کروڑبیلٹ پیپرزکی چھپائی پر2 ارب روپے سے زائد خرچہ آئے گا دوسری جانب ملک بھرمیں ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پرفیصلوں کا آج آخری روزہے ، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری کی جائے گی ، الیکشن کمیشن 29جون کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی جبکہ 30 جون کوامیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔اعجاز خان