کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا،رضوان نذیر

بدھ جون 23:25

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، تمام سرکاری محکموں کا مطمع ء نظر کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی ہونا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں چیئرمین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین ،چیئرمین پو ٹایٹو بورڈ چوہدری مقصود احمد جٹ ،ضلعی چیئرمین کسان اتحاد میاں فاروق احمد ،لطیف سکھیرا ،صدر کسان بورڈ خالد پرویز سمیت متعلقہ افسران،زرعی ادویات و کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کا شتکار تنظیموں کے نمائندوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدر آمد کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے، بہترین کوالٹی کے بیج کھادوں اور زرعی ادویات کی فراہمی کیلئے محکمہ زراعت اور پیسٹ وارننگ کے افسران بھر پور اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :