(ن) لیگ کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن پارٹی امیدوار عامرسعید انصاری کے حق میں دستبردار ، مکمل حمایت کااعلان

بدھ جون 23:25

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) این اے 156سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار سٹی صدر رانا شاہد الحسن نے پارٹی کے نامزد کردہ میاں عامر سعید انصاری کے حق میں دستبرداری کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے ہر فیصلے پر سرتسلیم خم کریں گے، اس موقع پر سینیٹر رانا محمودالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے سے ان کے والد اور وہ خود امیدوار رہے ہیںاگرچہ پہلی بار الیکشن سے دستبرداری ان کیلئے سخت ترین فیصلہ تھا تاہم وہ پارٹی کے وسیع تر مفاد کے لیے ہرقسم کی قربانی کیلئے تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :