ڈی پی او وہاڑی نے سرکل بورے والاکے تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے

بدھ 27 جون 2018 23:25

بورے والا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈی پی او وہاڑی نے سرکل بورے والاکے تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے، جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے گزشتہ روز تھانہ گگو منڈی میں انسپکٹر جام منظور احمد ، تھانہ ساہوکا میں انسپکٹر محمد اسلم ملغانی ، تھانہ فتح شاہ میں انسپکٹر ملک ریاض احمد فیاض ، تھانہ سٹی بورے والا میں امتیاز احمد، تھانہ ماڈل ٹائون میں انسپکٹر محمد اکبر، صدر بورے والا میں سب انسپکٹر ظہور احمد، شیخ فاضل میں سب انسپکٹر محمد فیاض کو عارضی طور پر نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے، جنہوں نے حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے اپنے اپنے متعلقہ تھانوں میں کام شروع کر دیا ہے، تمام نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد مستقل کیا جائیگا۔