پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت5 ملازمین کیخلاف مقدمہ

بدھ 27 جون 2018 23:26

قصور۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے پولیس تھانہ پھولنگر صدر کی حراست میں ملزم کی ہلاکت پر ایس ایچ او سمیت پانچ ملازمین کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،گزشتہ روز پولیس کی زیر حراست چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم محسن رضا جاں بحق ہو گیا تھا ، پولیس کے مطابق محسن رضا کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے جبکہ محسن رضا کی بہن نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کے بھائی کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے، جس پر ڈی پی اوقصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی پتوکی کو ہدایت کی تھی، تاہم ابھی تک میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے سابق ایس ایچ او ملک جبار سمیت پانچ ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :