عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر کا پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

بدھ جون 23:26

عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر کا پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ..
چنیوٹ ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدرسید شاہد علی شاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این ای100سید عنایت علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار پی پی94سید کلیم علی امیر شاہ کی بھر پور حمایت اور الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے اپنے ڈیرے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک ضلع چنیوٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدواران کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائے اور انہیں کامیاب کروائے گی، سیدعنایت علی شاہ اور کلیم علی امیرشاہ ایک مخلص قیادت ہے جو عوام کا درد رکھتے ہیں اور چنیوٹ ضلع کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ، سید عنایت علی شاہ اور سید کلیم علی شاہ نے حمایت کرنے پر سید شاہد علی اور عوامی تحریک کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں عوامی تحریک کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری بھر پور حمایت کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ منتخب ہونے کے بعدعوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت سید قیصر عباس شاہ،سید علی رضا زیدی، صدر پی پی پی ملک خلیل ، سٹی صدر پی پی پی سید عنایت علی شاہ ضلعی صدر، عوامی تحریک چنیوٹ صفدر عباسی سینئر نائب صدر اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔