چنیوٹ، کچے مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

بدھ 27 جون 2018 23:26

چنیوٹ ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) جھنگ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ کانجواں میں کچے مکان کی چھت اچانک گر گئی جس سے ملبے تلے دبنے سے پچاس سالہ اسماعیل ،خورشید بی بی اور روبینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :