گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کومستحق مریضوں کے کان کے علاج معالجہ کیلئے طبی مشینری کاعطیہ

بدھ جون 23:28

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو غریب ومستحق مریضوں کے کان کے علاج معالجہ کے لئے طبی مشینری عطیہ کی گئی ہے ۔ای این ٹی سکریننگ مشین کا یہ عطیہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادڈاکٹرعباس چوہدری کے حوالے کیا۔

صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی سید بابر حسین شاہ،سوسائٹی کے دیگر عہدیداران اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایسی این جی اوز کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے ای این ٹی آلہ کو بھی چیک کیا جبکہ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے اس سے قبل عطیہ کی گئی دیگر طبی مشینری کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سہولت کی بدولت مریضوں کے کانوں کی سکریننگ میں خاطرخواہ مددملے گی۔ صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے بتایا کہ اس سے قبل مخیر حضرات اورڈونرز کے تعاون سے ہسپتال کو18لاکھ روپے سے وہیل چیئرز،فزیو تھراپی، لیپروسکوپی ودیگر مشینری عطیہ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اوردکھی انسانیت کی خدمت ان کی سوسائٹی کے اصل مقاصد ہیںاورآئندہ بھی اسی جوش وجذبے سے مستحق مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے تقریب میں شرکت پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عباس چوہدری ودیگر کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :