موضوعاتی سٹیج ڈرامہ چیئرنگ کراس پیش کیا گیا

بدھ 27 جون 2018 23:28

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء)فیصل آباد آرٹ کونسل اور اجوکا تھیٹر کے اشتراک سے موضوعاتی سٹیج ڈرامہ چیئرنگ کراس نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں سٹیج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد،ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق خاں نیازی، ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈرامہ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور فنکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ڈرامہ میں فنکاروں نے مختلف پہلوئوں کو احسن انداز میں اجاگر کیا۔