ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کا اجلاس

بدھ جون 23:28

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعودفروکہ کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے انسپکشن رپورٹس سے آگاہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد شبیر،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اختر،ایکسئین بلڈنگز طاہر انجم اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلع کے سرکاری سکولوں میں 51کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 88سکیموں پر کام مزید تیز کیاجائے۔انہوں نے سکولوں میں آئی ٹی لیبز، چاردیواریوں وخطرناک/بوسیدہ عمارتوں وحصوں کی تعمیرومرمت وبحالی کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے ماہ مئی کی مانیٹرنگ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور تمام متعلقہ انڈیکیٹرز کے اہداف کے حصول کے لئے محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو بھی متحرک رکھیں اور ان سے باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :