مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کی پاکستانی قوم معترف ہے، رانا ثناء اللہ

بدھ جون 23:28

مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو خدمات انجام دی ..
فیصل آباد ۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر قانون امیدوار این اے 106 رانا ثناالله خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کی پاکستانی قوم معترف ہے،انشاالله تعالی مسلم لیگ (ن) 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کے ساتھ ہیںان کے نامزدامیدواروںکی کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

کسی ایک حلقہ میںبھی پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے نامزدامیدواروںکامقابلہ نہیںکرسکتی۔ کامیابی خدمت کرنے والوں کا مقدر بنے گی ۔یہ بات انہو ں نے چک 8 ج ب شہباز نگر پی پی 109 میں شہباز نگر ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوار پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ ‘سرپرست اعلی چوہدری حامد وینس ‘ چیئرمین ناصر واہلہ ‘ وائس چیئرمین احمد سعید واہلہ ‘ عباس واہلہ ‘ سیف الله بٹ ‘ عبدالستارانصاری ‘ امین حیدر و دیگر عمائدین حلقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ سرپرست اعلی حامد وینس اور معززین علاقہ کے مطالبہ پر کہا کہ شہباز نگر میں جلد فراہمی و نکاسی آب کے نظام ‘سوئی گیس کی فراہمی اور شہباز نگر کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا مشن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہے ۔ اس سلسلے میں دوبار حکومت میں آکر عوام کی محرومیاں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

امیدوار پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے کہا کہ میرا مشن حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہے ۔ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ عوام خدمت کو ترجیحی دی ہے اور جب تک میں سانسوں میں حرارت ہے کہ عوامی خدمت کرتا رہوں گا ۔ سرپرست اعلی چوہدری حامد وینس نے شہبازنگر کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز نگر جو کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کے نام سے منسوب ہے اس میں بنیادی سہولتوں کا فقدان سمجھ سے بالا تر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف اورمحمد شہباز شریف کے متوالے ہیں اور اس حلقے میں رانا ثناء الله خاں اور چوہدری ظفر اقبال ناگر ہ کو کامیاب کرنے کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور امید ہے کہ مسلم لیگ (ن ))ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے اس حلقے کومثالی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی ۔