احد چیمہ سخت بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے

احد چیمہ کی بیماری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر جیل حکام نے جواب داخل کردیا

بدھ 27 جون 2018 23:30

احد چیمہ سخت بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے
لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیماری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست پر جیل حکام نے احد چیمہ کی جسمانی صحت کے حوالے سے اپنا جواب داخل کردیا ہے جس میں جیل حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احدچیمہ جیل میں بیمار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ احد چیمہ کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ احد چیمہ کو جیل سے باہر ہسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صادر کریگا ہسپتال سے باہر علاج کرانے کی صورت میں احد چیمہ کو سروسز ہسپتال یا پی آئی سی میں داخل کروایا جا سکتاہے واضح رہے کہ احد چیمہ جوڈیشل ریمانڈ پر ان دنوں جیل میں ہیں۔