پارٹی سیکرٹیریٹ پینچنے والے طلال چوہدری عوام کے غم و غصے کا نشانہ بن گئے

مظاہرین نے طلال چوہدری کو دیکھ کر لوٹے لہرا دئیے اور لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ جون 21:51

پارٹی سیکرٹیریٹ پینچنے والے طلال چوہدری عوام کے غم و غصے کا نشانہ بن ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :پارٹی سیکرٹیریٹ پینچنے والے طلال چوہدری عوام کے غم و غصے کا نشانہ بن گئے۔ مظاہرین نے طلال چوہدری کو دیکھ کر لوٹے لہرا دئیے اور لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ٹکٹوں کے تنازعے نے پارٹی کے کئی وفادار رہنماوں کو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بھی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی قیادت کو آنکھیں دکھانے لگے۔۔مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی تھی۔تا ہم پارٹی قیادت کی ہدایت پر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ مرحلہ وار انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاحال پارٹی قیادت کی ہزار کاوشوں کے باوجود مسلم لیگ ن اپنے کارکنان کو ووٹرز کی تقسیم کے معاملے پر مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کارکنان بھی اب برملا اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے لگے ہیں۔کارکنان کا موقف ہے کہ پارٹی قیادت نے کئی دیرینہ کارکنان کو نظر انداز کرکے لوٹوں کو ترجیح دی ہے جنکی پارٹی کے لیے کوئی قابل ذکر خدمات نہیں ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم پر کئی ناراض سیاسی رہنماوں نے بھی پارٹی سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے۔آج بھی مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان پارٹی سیکرٹیریٹ کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔ایسے میں پارٹی سیکرٹیریٹ پینچنے والے طلال چوہدری عوام کے غم و غصے کا نشانہ بن گئے۔مظاہرین نے طلال چوہدری کو دیکھ کر لوٹے لہرا دئیے اور لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے،سابق وزیر بڑی مشکل سے مظاہرین سے جان چھڑوانے میں کامیاب ہوئے۔