والدہ کی صحت بہتر ہوتے ہی اگلی فلائیٹ سے پاکستان روانہ ہو جائیں گے ،ْ مریم نواز

بدھ 27 جون 2018 23:49

والدہ کی صحت بہتر ہوتے ہی اگلی فلائیٹ سے پاکستان روانہ ہو جائیں گے ،ْ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت بہتر ہوتے ہی اگلی فلائیٹ سے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز والدہ کی عیادت کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچیں۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان واپسی کو کلثوم نواز کی صحت سے مشروط قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدہ کی صحت بہتر ہوتے ہی اگلی فلائٹ سے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔اس سے قبل 25 جون کو بھی مریم نواز نے واضح کیا تھا کہ جیسے ہی والدہ کی طبیعت سنبھلی، پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوںنے کہاکہ این اے 125کے لیے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ این اے 127سے الیکشن لڑوں ،پارٹی قیادت جہاں سے کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی ۔مریم نواز نے کہا کہ یہ 2018ہے اور قوم جاگ رہی ہے ،لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امید واروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ۔