نواز شریف اور محمد شہباز ،شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، مریم نواز کی وطن واپسی پر مشاورت

رٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو بھی جلد وطن واپس آنے کی درخواست کر دی

بدھ 27 جون 2018 23:53

نواز شریف اور محمد شہباز ،شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز ،شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، مریم نواز کی وطن واپسی پر مشاورت کی گئی اور پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو بھی جلد وطن واپس آنے کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی امور پر مشاورت کی۔ مریم نواز کی جلد وطن واپسی کے بارے میں غور کیا گیا۔ پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو بھی جلد وطن واپس آنے کی درخواست بھی کی، نواز شریف کی شاہد خاقان عباسی، محمد شہباز شریف اور دیگر رہنمائوں سے مشاورت ہوئی۔