مجھے تین مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی

دی جا چکی ہے بعض اداروں کے افسر میرے حلقہ سے مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان افسران نے فیصل آباد میں میری پریس کانفرنس زبردستی روکی مجھے ہراساں کیا پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن سے پہلے ہی ہاتھ ہو چکا ہے، مجھے زیادہ مجبور کیا گیا تو میں لاہور یا اسلام آباد نہیں راولپنڈی میں دھرنا دوں گاچیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

بدھ 27 جون 2018 23:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مجھے تین مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے بعض اداروں کے افسر میرے حلقہ سے مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں ان افسران نے فیصل آباد میں میری پریس کانفرنس زبردستی روکی مجھے ہراساں کیا پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن سے پہلے ہی ہاتھ ہو چکا ہے مجھے زیادہ مجبور کیا گیا تو میں لاہور یا اسلام آباد نہیں راولپنڈی میں دھرنا دوں گا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مجھے مجبور نہ کیا جا ئے کہ میں پہلے فکس وزیراعظم کا نام زباں پے لا ئوں اور حقائق قوم کے سامنے پیش کروں گا مجھے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے میچ فکسنگ کر کے الیکشن جیتنے والے زمانے گزر گئے انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات ہیں میری کوئی فائل کسی ادارے کے پاس نہیں اس لئے مجھے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ مجھے زبردستی ہروا نے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے میرے حلقے میں ایک ادارے کے افسروں کی مداخلت بند نہ ہوئی تو ان افسروں کے نام اور عہدے بے نقاب کروں گا میں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے ہمیں امن پسندی اور حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے صوفیا کے ماننے والوں کو نظرانداز کرنے والے پچھتائیں گے۔