بی جے پی کے سابق بھارتی وزیر نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا

ارون شورے نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کو فرزیکل اسٹرائیک قرار دے دیا

بدھ 27 جون 2018 22:26

بی جے پی کے سابق بھارتی وزیر نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :بی جے پی کے سابق بھارتی وزیر نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ارون شورے نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کو فرزیکل اسٹرائیک قرار دے دیا۔ستمبر 2016 میں جب مقبوضہ کشمیر کے اڑی سکیٹر میں بھارتی فوج کے مرکز پر مجاہدین کی جانب سے حملہ کیا گیا تو اسے پوری دنیا سمیت بھارت میں شدید خفت اٹھانی پڑی ہے۔

جس کے بعد بھارت نے اپنی عوام اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی جانے والی اس کارروائی میں متعدد شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان نے اس سرجیکل اسٹرائیک کو ڈھونگ قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی۔ بھارت نے صرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت اپنی ہی عوام کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔کنٹرول لائن پر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دینا صرف پروپیگنڈے کے لیے ہے۔

پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی سرجیکل اسٹرائیک کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔تاہم بعد ازاں بھارت کے اندر بھی اس نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ۔کانگریس نے بھی اسے بھارت کے لیے بدنامی قرار دے دیا۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بی جے پی کے سابق بھارتی وزیر نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ارون شورے نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کو فرزیکل اسٹرائیک قرار دے دیا۔

ارون شورے کانگریس کے سیف الدین کی جانب سے کشمیر پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی میں موجود تھے ۔ان کے اس دعوے کے بعد بھارتی میڈیا سچ سن کر بھڑک اٹھا جس پر ارون شورے کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس اسٹرائیک کو فرزیکل اسٹرائیک ہی کہوں گا اور کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔