ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے سامان کے وزن کی مقررہ حد میں اضافہ کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جون 2018 22:48

ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے سامان کے وزن کی مقررہ حد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے سامان کے وزن کی مقررہ حد میں اضافہ کردیا ہے۔ خلیجی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بہترین ائیرلائن مانے جانے والی ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے خصوصی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کیلئے سامان کے وزن کی مقررہ حد میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ پیش کش ان مسافروں کیلئے ہے جو 2 جولائی تک 15 اگست تک کے ٹکٹس کی خریداری کریں گے۔ پیش کش حاصل کرنے والے مسافروں کو پاکستان تک سفر کے دوران مقررہ 30 کلو گرام وزن کی بجائے 40 کلوگرام کے وزن تک کا سامان ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ ایمرٹس ائیرلائن نے یہ سہولت پاکستانی مسافروں کے علاوہ فلپائن، چین، بنگلہ دیش اور دیگر کچھ ممالک کے مسافروں کو بھی فراہم کی ہے۔