زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کےباہرکارکنوں کااحتجاج

پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف نعرے بھی جاری ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ جون 23:00

زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کےباہرکارکنوں کااحتجاج
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :ناراض کارکنان کا غصہ تھم نہ سکا۔زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کےباہرکارکنوں کااحتجاج شروع ہو پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف نعرے بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔تاہم 5 دن کے دھرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کارکنان کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہو گئی اور 22 جون کو دھرنا ختم کر دیا گیا۔

تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنی گالہ کے بعد زمان پارک میں موجود عمران خان کی رہائش گاہ بھی ناراض کارکنان کے نرغے میں ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کےباہرکارکنوں کااحتجاج جاری ہے۔۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف نعرے بازی بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ عمران خان آج ہی لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے اور ناراض رہنماوں حامد خان اور ولید اقبال سے ملاقات کریں گے۔