مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بلوچستان سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری د یدی

بدھ 27 جون 2018 23:56

کوئٹہ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹ یافتہ امیدواروں کا اعلان کردیا قومی اسمبلی کے 16نشستوں پر 12امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 4نشستوں پر ایڈجسٹ منٹ کی جائے گی جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں میں سے 24پر (ن) لیگی امیدوار حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی پارلیما نی بورڈ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کا اعلان کردیا پارٹی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258پر سردار یعقوب خان ناصر، این اے 261 پر محمد حسین گولہ ،این اے 262پر سید عبدالظاہر آغا ،این اے 263پر عبدالولی اچکزئی ،این اے 264پر امیر افضل مندوخیل،این اے 265پر راحیلہ حمید خان درانی ،این اے 266پر یونس بلوچ،این اے 267پر نواب ثناء اللہ زہری ،این اے 268پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، این اے 269پر نواب ثناء اللہ زہری ،این اے 270پرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ،این اے 271پر عطاء اللہ محمد زئی امیدوار ہوں گے جبکہ دیگر حلقوں پر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے 24حلقوں میں امیدوار میدان میں لائے جارہے ہیں ان میں حلقہ پی بی 1پر جلیل موسی خیل ،پی بی 2پر جمال شاہ کاکڑ ،پی بی 4پر سردارزادہ محمد ایوب ناصر، پی بی 5پر یعقوب خان ناصر ،پی بی 12پر کشور احمد، پی بی 15پر اقبال عباسی ،پی بی18پر میروائس خان کاکڑ، پی بی19پر سعد اللہ ترین، پی بی20عتیق الرحمان ،پی بی 23پر عبدالمنان خان درانی ،پی بی 24پر سردارزادہ نعمان ناصر،پی بی 25پر امیر افضل مندوخیل، پی بی 27پر ہمایوںرشید الکوزئی ،پی بی 29پر راحیلہ حمید خان درانی ،پی بی 30یونس بلوچ،پی بی 33پر عبدالرئوف مندائی،پی بی 36پر نواب ثناء اللہ خان زہری، پی بی 37پر میر ببرک زہری ،پی بی 38پر نواب ثناء اللہ زہری ،پی بی 39پر میر عبدالرحیم زہری ،پی بی 42پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ،پی بی 44پر محمد اشرف ،پی بی45پر نواب شہابزئی شامل ہیں جبکہ دیگر حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔