Live Updates

بوڑھے اور مریض شخص نے ٹوٹتی ہوئی سانسوں کے ساتھ عمران خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کردیا

سچے لیڈر بہت ہوں گے مگر یہ جو لیڈر ہے یہ سب سے سچا ہے،عمران خان زندہ باد ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 27 جون 2018 23:35

بوڑھے اور مریض شخص نے ٹوٹتی ہوئی سانسوں کے ساتھ عمران خان کو زبردست ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :بوڑھے اور مریض شخص نے ٹوٹتی ہوئی سانسوں کے ساتھ عمران خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کردیا۔خیبر پختونخواہ کے اسپتال میں زیر علاج ضعیف شخص کا کہنا تھا کہ سچے لیڈر بہت ہوں گے مگر یہ جو لیڈر ہے یہ سب سے سچا ہے،عمران خان زندہ باد ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔ایک ضعیف شخص نے انتہائی تشویشناک حالت میں پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ عزیز ہم وطنو،مرے دوستو میں بہت سخت بیمار ہوں لیکن میں نے ڈاکٹر صاحب سے درخواست کی ہے کہ میں عمران خان کے بارے میں اپنی قوم کو کچھ پیغام دینا چاہتا ہوں اور انہوں نے میری اس درخواست کو مان لیا ہے۔

میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں پرائمری سکول ٹیچر ہوں اور پچھلے 2 مہینوں سے بیمار ہوں ۔میں اس مرتبہ ہسپتال آیا ہوں تو عمران خان کا صحت کارڈ میری جیب میں تھا ۔یہاں کے ڈاکٹروں نے اسے قبول کیا اور اس پر میرا علاج جاری کیا۔اس پر ابھی تک میرا مفت علاج جاری ہے۔ضعیف شخص کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں تو یہی کہنا چاہوں گا کہ جتنے بھی میرے بہن بھائی ہیں ،وہ سب میری نیکی کو دیکھو ۔میرے اہلخانہ اب تک عمران کے لیے دعا گو ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں تو یہ کہنا چاہوں گا کہ سچے لیڈر بہت ہوں گے مگر یہ جو لیڈر ہے یہ سب سے سچا ہے۔عمران خان زندہ باد ہے۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات