Live Updates

پاکستان تحریک انصاف دبئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن کمپین 2018 کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس دبئی میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے کی

اجلاس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی جنھوں نے بھرپور جوش و جزبے کے ساتھ اس کمپین میں اپنی خدمات سرانجام دینے پر رضامندی ظاہر کی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جون 2018 23:43

پاکستان تحریک انصاف دبئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن کمپین 2018 کے حوالے سے ..
دبئی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن کمپین 2018 کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس دبئی میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی جنھوں نے بھرپور جوش و جزبے کے ساتھ اس کمپین میں اپنی خدمات سرانجام دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

عرفان افسر اعوان نے موجود تمام کارکنان کو الیکشن کے حوالے سے آگاہی دی اور اس بات پر زور دیا کہ کارکنان اپنی پوری توانائی کو بروۓ کار لاتے ہوۓ اس الیکشن میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ یہ الیکشن ہمارے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کہ ہم نے ان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں دینا ہے یا وہی لوگ اپنے اوپر مسلط کرنے ہیں جنھوں نے برسوں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوۓ اس پاکستان کو لوٹا ہے. پاکستان تحریک انصاف دبئی کے نائب صدر چوھدری دلاور حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ اس بات پر زور دیا کہ جتنا ممکن ہوسکے پاکستان جاکر خود ووٹ کاسٹ کریں اور اگر وہ کسی مجبوری سے پاکستان نہیں جا سکتے تو انھیں چاہیے کہ وہ پارٹی کو ہر سطح پہ سپورٹ کر کے نئے پاکستان میں اپنا حصہ ڈالیں- عرفان افسر اعوان نے کارکنوں کو یقین دہانی دی کہ پاکستان تحریک انصاف دبئی اپنی تمام تر توانائی کو بروۓ کار لاتے ہوئے اس الیکشن میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے گی اور انشاءاللہ عمران خان صاحب پاکستان کے نئے وزیراعظم ہونگے پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر رحمینہ ظفر ، فنانس سیکرٹری جمشید فاضل ، ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اجمل سعید ، میڈیا چیئرمین انوار الحق ڈوگر ، پالیسی اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبر شاہد نذیر واڑائچ ، یوتھ اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر سجاد عباسی ، نومنتخب مبمبر شپ کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی دبئی محمد شفیق ، شارجہ ریجن سے امتیاز بھوٹہ اور عدنان لطیف کے علاوہ نئے کارکنان نے الیکشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ اپنی تجاویز دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آخر میں پاکستان کے مختلف حلقوں کے لیے پی ٹی آئی دبئی کے پلیٹ سے الیکشن کمپین کے لیے دبئی حلقہ کوآرڈینیٹر کے نوٹفیکشن صدر عرفان افسر اعوان اور نائب صدر چوھدری دلاور حسین نے جاری کیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات