25جولائی کو عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا ‘خواجہ سعد رفیق

ہم نے گالیاں نہیں دیںکام کیا ہے مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں‘لاہور کے علاقے قینچی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب

بدھ 27 جون 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تم کر لوں جتنے مر ضی فیصلے ‘25جولائی کو عوام کا فیصلہ آنیوالا ہے جو (ن) لیگ کے حق میں آئیگا ‘ہم نے گالیاں نہیں دیں،کام کیا ہے۔ مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔لاہور کے علاقے قینچی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ گالیاں دینے پرلگے رہے،کے پی میں کام کیاہوتاتوآج انہیں ووٹوں کی فکرنہ ہوتی۔

(جاری ہے)

جھوٹ بولنے والوں کو مسترد کریں۔ان بہروپیوں کو مسترد کرو اور کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔اسپتال،یونیورسٹیاں اور کالج ن لیگ نے بنائے ہیں ۔بجلی کی تھوڑی سی کمی رہ گئی ہے اگرکام کرنے دیتے تووہ بھی پوری ہوجاتی۔اگردھرنے نہ ہوتے اورکام کرنے دیا جاتا تو آج تمام کام مکمل ہوجاتا۔ہم نے گالیاں نہیں دیں،کام کیا ہے ۔مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔جب ہم اورنج لائن منصوبہ لائے تویہ ہمیں گالیاں دیتے رہے۔ جب ہم میٹروبس کاتحفہ دیتے ہیں توان کے پیٹ میں دردہوتاہے۔