18 سال سے کم عمر لوگ اکیلے پاکستان سے دبئی نہیں جا سکیں گے

دبئی امیگریشن حکام نے 18سال سے کم عمر افراد کے اکیلے دبئی آنے پر پابندی عائد کردی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 27 جون 2018 23:52

18 سال سے کم عمر لوگ اکیلے پاکستان سے دبئی نہیں جا سکیں گے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :18 سال سے کم عمر لوگ اکیلے پاکستان سے دبئی نہیں جا سکیں گے۔ دبئی امیگریشن حکام نے 18سال سے کم عمر افراد کے اکیلے دبئی آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی امیگریشن حکام نے دبئی کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس پابندی کے مطابق 18 سال سے کم عمر لوگ اکیلے پاکستان سے دبئی نہیں جا سکیں گے۔

بئی امیگریشن حکام نے 18سال سے کم عمر افراد کے اکیلے دبئی آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔18 سال سے کم عمر افراد کو اکیلا دبئی پہنچنے پر ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد پی آئی اے نے بھی اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن حکام کا کہنا تھا کہ دبئی امیگریشن حکام کی لگائی ہوئی پابندی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی 18 سال سے کم عمر نوجوان کو اکیلے پی آئی اے کے ذریعے دبئی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس لیے 18 سال سے کم عمر افراد کو اکیلے جانے کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔18 سال سے کم عمر لوگ اب صرف اپنے سرپرستوں کی ہمراہی ہی میں دبئی جاسکیں گے۔یاد رہے کہ سینکڑوں پاکستانی خاندان اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں جن کے بچے دونوں ممالک کے مابین سفر کرتے رہتے ہیں تاہم دبئی امیگریشن حکام کے اس فیصلے سے ایسے لوگ شدید متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :