استور،سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ پیپلز پارٹی سکردو کے صدر مقرر

جمعرات 28 جون 2018 13:17

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) پیپلزپا رٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ کو پیپلز پارٹی سکردو کا صدر مقرر کردیا گیا، پارٹی کے جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مہدی شاہ کو ضلعی صدر کی تقرری تک صدارت دی گئی ہے، واضح رہے کہ سید مہدی شاہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر اور گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔